Friday, January 22, 2021

Practical and non-miraculous aspect of Muhammad's life

 Following is the write-up from a Pakistani physician Dr. Rao Kamran Ali. It created some waves on Facebook and lot of flakes were send his way. I am not trying to take a side but I do think his thoughts make sense. Read and make your own judgement.

عمل اور عشق

رسول کریم صل الله عليه وسلم نے چالیس سال کی عمر میں اسلام کی تبلیغ شروع کی اور تریسٹھ سال کی عمر میں مکمل فرما دیا۔ یہ تیئس سال کا عرصہ ہے جس میں کوئی معجزہ نہیں، کوئی عقل سے بالاتر کام نہیں (معراج کے واقعہ کے حوالے سے میں غامدی صاحب کی رائے سے متفق ہوں) کوئی لمحہ عشق کے نام پر ضائع نہیں۔عمل ہے، محنت ہے، مشقت ہے، جنگیں ہیں، بھوک پیاس ہے، چوٹیں ہیں تکلیفیں ہیں۔جدائیاں ہیں۔

ایک بچہ جو نبی کریم کی سنت کی مطابق لوگوں کے درد دور کرنا چاہتا ہے، مدد کرنا چاہتا ہے، شفا دینا چاہتا ہے؛ بارہ سال مسلسل محنت کرکے اسکول اور کالج میں بہترین کارکردگی دکھا کر پانچ سال میں ایم بی بی ایس اور چھ سال میں اسپیشلائزیشن مثلاً کارڈیالوجسٹ یا سرجن بنتا ہے۔ اس راستے میں بہت سے مسائل آتے ہیں، فیس کی کمی ہے، تکلیفیں ہیں، نروس بریک ڈاؤن ہے، مقصد کے حصول کے لئے چھوڑی گئیں ادھوری محبتیں ہیں; لیکن تیئس سال میں بننے والا شاہکار عملیت کی سنت کی راہ پر چلتا اپنی زندگی میں ہزاروں جانیں بچاتا ہے۔

دوسری جانب، عمل کی مشکل سنت سے بے پرواہ ؛ خود ساختہ عشق کے نام پر داڑھی بڑھا کر، شلوار ٹخنوں سے اونچی کرکے کوئی کلونجی کی بوری لیکر بیٹھ جاتا ہے اور دوکان کے اوپر (ضعیف ) حدیث لکھ دیتا ہے، “کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے”!!!!

2 comments:

bsc said...

Yes practical but we need not deny miracles completely Sure there have been exagerations but no one can deny the existing miracle The Quraan It is here for all of us to see
In fact no other prophet has been given such a miracle because it is present in front of our eyes

mystic-soul said...

Agree with that. The only thing which makes me believe in Islam is Quran. Indeed a strange book, whenever you read it.