کتابیں پڑھا کریں
تاکہ...
ہر بڑی مونچھ والا آپ کو ”دلیر“ نہ لگے۔
تاکہ...
ہر داڑھی والا آپ کو اللہ نیک اور برگزیدہ انسان نہ لگے۔
تاکہ...
کوئی کلین شیو اور خد و خال سے نفیس نظر آنے والا بندہ اتنا کمزور محسوس نہ ہو کہ آپ اُسے کُچل کر گُذر سکتے ہیں۔
کتابیں پڑھا کریں
تاکہ...
ہر اچھا بُرا ”تھوبڑا“ باصلاحیت محسوس نہ ہو۔
ہر عام سے واجبی کپڑوں میں ملبوس انسان آپ کو خُود سے چھوٹا اور کمتر نہ لگے۔
سب مہنگے کپڑے پہننے والے اور برانڈڈ اشیاء استعمال کرنے والے آپ کو ”بڑے آدمی“ نہ لگیں۔
تاکہ...
کوئی مداری اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور شعبدہ بازیوں سے آپ کو مُتاثر نہ کرسکے۔
کوئی چرب زبان انسان ”عالم“ دکھائی نہ دے۔
اونچی آواز میں دھاڑنے والا کوئی بھی ”ابنارمل شخص“ آپ کو دانشور نہ لگے۔
مُطالعہ شعور دیتا ھے، اچھے بُرے کی تمیز سکھاتا ھے، اصل اور نقل کا فرق بتاتا ھے۔
کتابیں پڑھا کریں
کتابیں پڑھا کریں بھائی.... کتابیں!!
No comments:
Post a Comment