Read on Facebook.
میری خالہ دور شہر میں
اور میں گاؤں میں رہتی ہوں
جب میں ان کو خط لکھتی ہوں
بہت سی باتیں کہتی ہوں
اب کی بار بھی مرغی کے
بس چار ہی چوزے جی پائے
خرگوشوں کی جوڑی نے
پھر دو جوڑی خرگوش دیے
بکری کا تو سارا دودھ
اس کا بچہ ہی پی جاتا ہے
امی مجھے پلاتی ہیں
مجھ سے پیا ہی نہیں جاتا ہے
اب کے برس سے میں اور منی
الگ پلنگ پر سوئیں گے
پچھلی بار جو انگریزی کا
قاعدہ آپ نے بھیجا تھا
سارا فر فر پڑھ ڈالا ہے
آ۔ با۔سا ڈا۔ ای۔ ایف۔ جا
اب کے خط کے ساتھ میں خالہ
آپ ہی ملنے آجائیں نا
اور اپنے سنگ میری خاطر
گڑیا کا گھر لے آئیں نا۔۔۔۔
رفیعہ کاشف
No comments:
Post a Comment