مولانا ابوالکلام آزاد
وہ انسان ہی نہیں ، جو خوبصورتی سے متاثر نہ ہو۔ خوبصورتی کے بہت سارے رنگ روپ ہیں ۔خوبصورت انسان ، خوبصورت نظارہ ، خوبصورت لمحہ، اللہ کی خوبصورت کائنات ۔ان سب خوبصورتیوں سے بڑھ کے ایک خوبصورتی ہے، جو لازوال ہے، جو لافانی ہے، اس خوبصورتی کو اندیشہ خزاں نہیں ۔
یہ خوبصورتی سوچ، فکر اور اعلٰی نظریہ کی ہوتی ہے۔ یہ انسان کے کردار کو ڈھالتی ہے، اس کو تراشتی ہے، اس کی ذات کو اور انسانوں کے لیے مفید اور دلکش بناتی ہے، انسانیت کے لیے مر مٹنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے اور انسان کی ذات میں کائنات کی ساری خوبیاں ، اچھائیاں جمع کر دیتی ہیں ۔ سوچ، فکر اور نظریہ جتنا اعلٰی ، برتر وارفع ہوگا، انسان اتنا ہی خوبصورت ہوگا۔..!!
No comments:
Post a Comment