یہ غزل غلطی سے فیض احمد فیض صاحب سے منسوب کی جاتی یے۔ اسکے شاعر اختر ملک ہیں
انکی کتاب , بساط میں ہو تو بھول جانا. , سے لی گئی ہے:
قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے اَنا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں ، مت برا کہئے
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارا ہے اسطرح سے شاید
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں
اختر ملک
No comments:
Post a Comment