My loose English translation below
میری ناف کے پہلو میں میری کوکھ بھی موجود ہے۔
جہاں تمھارے جیسی کئی کائناتوں کی تجسیم کی گنجائش
رکھ دی گئی ہے۔
اور اس سے ذرا اوپر مرا دل ہے۔
جہاں عمر بھر کی محبتوں کا اتنا زیادہ بہی کھاتا لکھا جاتا ہے۔
کہ اب یہاں عبادت گاہوں سے زیادہ تقدس گونجتا ہے۔
اور یہی کہیں قریب سے ہی تمھاری پہلی
غذا کی دھارائیں نکلتی ہیں۔
اور اس دل سے اوپر میری زبان ہے جہاں
الف کے بےنقاط اور ب کے تمام نقاطـ
کے ذائقے دے دیے گئے ہیں۔
اور اس دہن سے اوپر میری آنکھ ہے۔
جو چشم آہو کے علاوہ گمان و یقین کو اپنی
روشنی کی لگام سے باندھنا جانتی ہے۔
اور ان آنکھوں سے اوپر ایک دماغ ہے۔
جس کے اعصابی
ریشوں کے درمیان شعور سے لاشعور تک
کے سارے توازن رکھے گئے ہیں۔
مجھے میری ناف سے نیچے دیکھنے والے!
شائد اسی لئے میرے قدموں کے نیچے جنتیں رکھ دی گئی ہیں
(O Man! who just see me below my navel)
Beside my navel lies my uterus too
Where lies the potential of creation
of many universes like you
And just above that is my heart
Where registers fountain of life-long loves
making it holier than any temple
And somewhere near it flows
The lifeline of your first food
And above that lies my tongue
Where (Almighty) kept the pleasures
of all finities of A and infinities of B
And above that opening
Lies my eyes
Which want to circle all lights
Beyond perception of sight and vision
And above that, there is a mind
Between neurons of which he kept
All balances of
Subconscious to consciousness
O Man! You who just see me below my navel
That's why lies heavens below my feet