Thursday, January 04, 2018

Selfie (An urdu short story)

(I know Dr. Shabih Manzar from my days in medical school and later had some good Urdu sittings with him, while I was in Chicago. I have not been in touch with him for a long time but someone forwarded his 'short write up' to me. I am just putting a part of it.

سیلفی

آج شاد بابا کے ساتھ کیفے پیالہ میں ایک سیلفی کھینچوا کر فیس بک پہ لگائی تو دوست حیران رہ گئے۔ جوانی میں یہاں بہت وقت گزرتا تھا۔ شاد بابا کیش پہ بیٹھتے۔ عین کیش کاؤنٹر کے پیچھے کعبہ کی تصویر تھی۔ لوگ کہتے بھی کہ اس کی جگہ بدل لو پیٹھ پڑتی ہے۔ مگر شاد بابا کسی کی نہ سنتے۔ 

ان دنوں انڈین فلموں میں یورپ میں گانے فلمائے جاتے اور ہم دوست یار ٹی وی پر یورپ دیکھ کر خوش ہو جاتے۔ یہ خوابوں کا زمانہ تھا۔ پھر ایک ایک کر کے دوست باہر نکل گئے۔ بس فیس بک پر ان سے رابطہ رہتا۔ اب یہ دیکھ کر خوشی ہوتی کہ ہم میں سے اکثر  یورپ ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پہنچ گئے تھے۔ دوست گاہے بہ گاہے فیس بک پر اپنی اپنی ٹرپ کی سیلفیاں اور دیگر تصاویر لگاتے رہتے۔ کوئی نہ کوئی مانومنٹ پیچھے ہوتا۔ 

میں جب پاکستان آیا تو کیفِ پیالہ میں شاد بابا کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ تھوڑے بوڑھے ہوگئے تھے مگر سادگی وہی تھی۔  میں نے جب تصویر کا کہا تو مان گئے۔ پھر اپنی ایک تصویر دکھائی جو فیس بک پر تھی۔ کعبہ کے ساتھ۔ - بولے عمرہ گیا تھا وہاں کھینچی۔ کعبہ پیچھے ہے پیٹھ پڑ رہی ہے ، تھوڑی بے حرمتی تو ہے ، مگر جب سے یہ ریستوران کھولا تھا بس ایک ہی خواہش تھی۔ اللہ کے گھر کے ساتھ ایک تصویر۔ 

آج میں نے جانا کہ جب ہم تصویر لے رہے ہوتے ہیں تو آگے کیمرہ اور پیچھے ہمارے خواب ہوتے ہیں۔ 

ش۔م

6 comments:

bsc said...

آجکل تو ہر للو پنجو سیلفیان کحچواِے بغیر عمرہ سے واپس نہیں آتے اور سب اپنے اپنے اِ فون سے تصویریں لیتے ہیں میں نے خود بھی ایک دو لی تھیں میری بیگم نے مجھے ڈاںٹ پلائ
وہ زمانہ بھی یاد ہے جب کیمرہ لانے کی اجازت نہیں تھی

انونی said...

تصویر کھینچنے سے مجھے بس یہی پرابلم ہے کی بندا قدرت کو نہارنے کے بجاۓ پھوٹو کو زیادہ توجہ دیتا ہے


mystic-soul said...

First time when I saw pictures of people at Umrah - I was little shocked - But now I see people putting Kaaba in back as they are there on vacation.

Books and Stilettos said...

Hahahaha so true about Kaaba in the back ... that gives a new meaning to chacha ghalib's sher

Imaan mujhe roke hai jo kheenche hai mujhe kufr
Kaaba mere peechhe hai kalisa meray aage

ghalib waqaee mein , many generations ahead thay wah ! :) ...Couldn't stop laughing about this after this sher popped up in my head

Books and Stilettos said...

oops sorry excitement mein do bar post kar dia ...

mystic-soul said...

Ghalib ka shyr nagine ki tarah fit huwa hai!